کولمبیا کی پولیس کو ایک ایسی ہی ٹرافی ملی ہے جسے کوکین سے تیار کیا گیا ہے ۔ کولمبیا منشیات کی اسمگلنگ کے لیے دنیا بھرمیں بدنام ہے۔ اسمگلر اپنے مذموم مقاصد کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ورلڈ کپ فٹبال فیورسے فائدہ اٹھانے کے لیے انھوں نے فیفا ٹرافی کا ماڈل کوکین سے تیارکرلیا جسے اسپین اسمگل کیا جارہاتھا۔بگوٹا ایئرپورٹ اینٹی ڈرگ چیف کرنل ہوزکے مطابق اینٹی نارکوٹک ایجنٹس کو معمول کی تلاشی کے دوران بگوٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے گودام سے فیفاورلڈ کپ ٹرافی کا ماڈل ملا ہے جو نہ صرف دیکھنے میں بلکہ سائزاوروزن کے لحاظ سے بھی ہوبہو اصل ٹرافی جیسا ہے ۔اس ٹرافی کی لمبائی 14 انچ ہے جسے سونے کے رنگ میں رنگا گیا ہے ۔ یہ ٹرافی ایک میل بکس سے ملی ہے جسے میڈرڈ لے جایاجارہا تھا ۔لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق ٹرافی 11 کلو کوکین سے تیارکی گئی ہے اور ماڈل کی شکل کو برقرار رکھنے کے لیے گیسولین کا استعمال کیاگیا ہے ۔
........
/110